جہاں جہاں
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بہت زیادہ، جہان بھر، جس جس جگہ، جس جس مقام پر، ہر جگہ۔ عالم کا ترے جہاں بیاں ہے بیتابی دل جہاں جہاں ہے ( ١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٢٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جہاں' کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔